اسلام آباد:

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔

انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے الزامات محض پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، لیکن دفاع اس کا آئینی اور بین الاقوامی حق ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر سرحد پار سے کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی، تو پاکستان پوری قوت سے ردعمل دے گا۔

ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نئی دہلی کی جنگی زبان اور خطرناک عزائم کا نوٹس لے کیوں کہ کیونکہ ایسے بیانات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان میں اپنے ایک انتخابی جلسے کے دوران ماضی کی طرح پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد حملوں کی قیمت چکانی پڑے گی اور بھارت اپنے دریاؤں کا پانی پاکستان کو نہیں دے گا۔

ان بیانات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی سفارتی عملے پر پابندیاں عائد کیں اور پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان

 

دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے۔ اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کوئی رعایت نہں دی جائے؛ قطراجلاس میں مسلم ممالک کا مطالبہ
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل
  • بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا
  • بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر