بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی زیر تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا، بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کیشور مہبوبانی نے برکھا دت کے استفسار کے جواب میں کہا کہ “ہم پاکستان اور چین کے تعلقات کو صرف بھارتی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں”، ہم صرف کشمیر اور سی پیک کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر واقعی چین کی ذیلی ریاست ہوتا تو اسے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا، پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست کا لیبل دینا غلط ہوگا، ہندوستان ہمیشہ ماضی کے مسائل پر اختلافات پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بھارت دوسرے ممالک سے سبق سیکھنے اور بہتر راستہ تلاش کرنے کے لیے نہیں سوچتا۔

کیشور مہبوبانی نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور چین کے جغرافیائی سیاسی مفادات کا اتحاد ہے، جس طرح امریکہ نے کمیونسٹ چین کو اندرونی سیاسی نظام نظر انداز کرتے ہوئے پارٹنر کے طور پر چنا ہے، آج ویتنام اور چین کے درمیان تجارت کو دیکھا جا سکتا ہے، آپ اپنے مخالف کو اپنے آپ کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی شکست سے افسردہ عوام کو مطمئن کرنے کے لیے دو محاذ پر جنگ کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے، بھارت پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ممالک کے درمیان تعلقات پسندیدگی یا نظریاتی ہم آہنگی پر نہیں بلکہ جغرافیائی اور معاشی مفادات پر مبنی ہوتے ہیں، یہ سب ایک بڑی گیم ہے، جس میں ہر ملک اپنا فائدہ دیکھ کر فیصلے کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا آرمی چیف کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ،نوجوانوں کو فولادی دیوار قرار دیا فیض حمید کا کورٹ مارشل کہاں تک پہنچا؟کتنی سزا ہونے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر.

.. بجٹ پر آئی ایم ایف کا دبا ئو نہیں، دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا،: احسن اقبال عمران خان کیلئے بیک چینل مذاکرات، امریکی پاکستانی ڈاکٹرز کی دوبارہ پاکستان آمد شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کیلئے پی آئی سی سے واپس جیل منتقل کردیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آئی ایس پی آر نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کر دیں

وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ 2024 میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت کے علاوہ دنیا میں کونسا ملک دہشت گردی پر جشن مناتا ہے، بھارتی پراکسیز پیسے کیلئے بچوں کو قتل کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، فتنۃ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں۔

بلوچ بھی پوچھتے ہیں، دہشت گردی کا بلوچستان سے کیا تعلق ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، بھارتی اقدامات اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، قیام پاکستان کے بعد سے بھارت وطن عزیز کے خلاف سرگرم ہے، بھارت 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے، مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکا اس کی واضح مثال ہے، بھارت دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے، فتنہ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی کا اعتراف کیا، گرفتار دہشت گردوں نے بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، کلبھوشن یادیو نے اعترافی بیان میں حقائق بیان کیے، 2009 اور 2016 میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے۔

بھارتی میجرسندیپ کی آڈیو:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ 25 اپریل کو جہلم سے دہشت گرد گرفتار ہوا، دہشت گرد نے لاہور سے بلوچستان تک دہشت گردی کا اعتراف کیا، فتنہ الہندوستان جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں، جدید اور مہنگا اسلحہ انہیں کون خرید کردیتا ہے؟۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ ہوا، چینی باشندوں پر حملے میں بھی بھارت ملوث ہے، بھارتی میڈیا حملے سے متعلق پہلے سے آگاہ تھا، جعفر ایکسپریس پر حملہ ہوا تو بھارتی میڈیا نے جشن منایا، بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، بھارتی میڈیا ہندوستانی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

پاکستانی میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے بارڈر کراس کرنے پر71 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، بھارت میڈیا پر پاک فوج کے افسران، جوانوں کے سروں کی قیمت لگائی جاتی ہے، بی ایل اے کے دہشتگرد بھارتی چینلز پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں، سب نے دیکھ لیا پاکستان کا میڈیا بھارتی میڈیا سے زیادہ آزاد ہے، بھارتی میڈیا ہندوستانی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید بتایا کہ اسلم اچھو بھارت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بھی بھارت میں موجود ہے، زخمی دہشت گردوں کا علاج بھارت میں ہوتا ہے، بھارت انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ خوارج مسلمانوں کو قتل کریں گے، روزانہ 150 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، رواں سال ملک بھر میں 747 دہشت گرد ہلاک کئے، 203 ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے ہے۔ 2024 میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت کے علاوہ دنیا میں کونسا ملک دہشت گردی پر جشن مناتا ہے، بھارتی پراکسیز پیسے کیلئے بچوں کو قتل کر رہی ہیں۔

شہید بچوں کی تصاویر اور لواحقین کی ویڈیوز:
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 22 ستمبر 2024 میں 7 غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا، 10 اکتوبر 2024 کو 21 مزدروں کو شہید کیا گیا، 13 نومبر 2024 میں زیارت میں 3 مسافروں کو شہید کیا گیا جبکہ 14 فروری کو ہرنائی میں 10 مزدروں کو شہید کیا گیا، 6 اور 7 مئی کو 40 افراد کو شہید کیا گیا، 21 مئی کو خضدار میں 6 بچوں کو شہید کیا گیا، 51 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان نے کیچ میں 2 درزیوں کو قتل کرایا، فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں، بلوچ بھی پوچھتے ہیں، دہشت گردی کا بلوچستان سے کیا تعلق ہے، دہشت گردی کا اسلام سے کیا تعلق ہے؟ یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کررہے ہیں، فتنہ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

ماہ رنگ دہشت گردوں کی پراکسی:
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، ماہ رنگ بلوچستان کا چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، ماہ رنگ بلوچستان دہشت گردوں کی پراکسی ہیں، ماہ رنگ بلوچ نے جعفرایکسپریس کے دہشت گردوں کی لاشیں مانگیں، دہشت گردوں کی لاشیں بی وائی سی کو کیوں دیں، دہشت گردوں کی لاشیں ان کے ورثا کو دی گئیں، دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، صرف بھارت ہے۔

بلوچ ہمارے دل کا ٹکڑا ہیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچی ہمارے بھائی اور دل کا ٹکڑا ہیں، کراچی میں کوئٹہ سے زیادہ بلوچ رہتے ہیں، یہ بلوچستان کو پاکستان سے جدا نہیں کر سکتے، فتنہ الہندوستان بلوچستان کی ترقی کے خلاف ہیں، رستہ دشوار اورطویل ہو سکتاہے، فتح حق کی ہوتی ہے، بھارت نے دوبارہ شوق پورا کرنا ہے تو آزمالے، ہم تیار ہیں۔ بھارت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان اور بھارت میں امن نہیں ہوسکتا، مسئلہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ چین بھی فریق ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو بطورہتھیار استعمال کر رہا ہے، 24 کروڑ افراد کا پانی بند کرنے کی بات کوئی پاگل ہی کر سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اپنی ہر کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا، کرسٹین فیئر
  • بھارت کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں رہا، وفاقی وزیر اطلاعات
  • پاکستانی بیانہ عالمی سطح پر مقبول، بھارتی فریب بے نقاب ہو گیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • بھارتی دستوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی کو گولی مار دی
  • بھارتی پروپیگنڈا ناکام، آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن
  • ’’بھارت پاکستان کو خوفزدہ نہ کرسکا‘‘؛ امریکی پروفیسر نے بھارتی میڈیا اور حکومت کو آئینہ دکھا دیا
  • آئی ایس پی آر نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کر دیں
  • حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا
  • بھارتی مکر وفریب عالمی سطح پر بے نقاب