سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی:عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 3لاکھ 54 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا.
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 3لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔
تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3500روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3326 ڈالر کا ہوگیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا ہوگیا بڑھ کر 3 سونے کی
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، 9 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے ، 97 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔