Express News:
2025-05-25@00:01:12 GMT

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 357 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 100روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

کراچی:

ترسیلات زر کی آمد میں کمی سے سپلائی متاثر ہونے کی بازگشت اور شرح سود گھٹنے سے معیشت میں طلب بڑھنے اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 281 روپے 86پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے کے دباؤ اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے رحجان سے اختتامی لمحات میں ڈالر کی پرواز شروع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 282روپے 6 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی فیسوں، عازمین حج اور سیاحت پر جانے والے والے افراد کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 284روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35فیصد کی سطح پر آگئی
  • پاکستان میں سونا آج پھر مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت میں ایک روز بعد پھر اضافہ
  • روپے کی قدر میں پریشان کن کمی
  • زرمبادلہ کی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
  • زیورات خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر، قیمت میں کمی آگئی
  • آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی