شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنے وکیل ہارون الیاس کی وساطت سے شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا، کیس میں شہزاد اکبر کے وکیل پیش نہ ہوئے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020 کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے شہباز شریف ، سلمان شہباز سمیت دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست کو خارج کر دیا، شہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ایف آئی اے کورٹ کا بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں آل راؤنڈر شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھرک اُٹھے۔
نجی ٹی وی چینل پر بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے اسکواڈ میں نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی بنیاد پر انہیں منتخب کرنا دیگر کھلاڑیوں کیساتھ زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا، ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی تھے جنہوں نے اس سیزن میں زبردست پرفارم کیا لیکن انہیں نظر انداز کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم، اسوقت فارم میں ہیں اور وہ آل راؤنڈر کی جگہ کے حقدار تھے۔
باسط علی نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل پرفارمنس کی بنیاد پر محض وہی چہرے بار بار منتخب ہوتے رہے تو نوجوان پلئیرز کہاں جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، جس میں بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروایا گیا ہے۔