امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
امریکا اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے جنگ بندی کیلیے میدان میں آیا، وزیراعلی سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک افواج نے جب فرانسیسی طیارے اور اسرائیلی ڈرونز گرائے تو امریکا شاید اپنی مٹی پلید ہونے سے بچنے کیلیے ثالثی کیلیے کودا۔کراچی کے آرٹس کونسل میں معقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ جب بھارت جارحیت کررہا تھا تو امریکا نے اسے پاکستان اور بھارت کا آپسی مسئلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دس مئی کو بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاکستان نے رسپانس دینے کا فیصلہ کیا، پاک فوج نے اجازت طلب کی اور ہماری افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور جس جس جگہ سے انہوں نے حملہ کیا پاکستان نے صرف انہی آرمی کیمپس کو نشانہ بنایا۔
وزیراعلی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص صرف تین گھنٹے جاری رہا اور پھر سوا آٹھ بجے امریکا سے کال آئی اور کہا کہ ہندوستان جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ جب شروع ہوئی تو امریکا نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں بلکہ دونوں ممالک کا آپس کا مسئلہ ہے، مجھے لگتا ہے فرانس کے جہاز گرے تو بھارت نے فرانس کو رسوا کروا دیا، پھر اسرائیل کے ڈرون بھیجے ہم نے وہ بھی گرا دیئے ۔
وزیراعلی نے کہا کہ امریکا نے بھی جنگ کے دوران بھارت کو بہت کچھ دیا ہوا ہوگا، شاید اسی لیے امریکا کو بیچ میں جنگ بندی کرنے آنا پڑا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ کہیں ہماری بھی مٹی پلید نہ ہوجائے اور پھر جنگ بندی کروادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 1965 میں میں پیدا تو ہوگیا تھا لیکن مجھے یاد نہیں، ہاں 1971 کی جنگ بہت اچھے سے یاد ہے مجھے، اس وقت خون کی ضرورت تھی اور ایک بچہ چلا گیا تھا، چونکہ خون کے لیے ایک وزن کی مقدار درکار ہوتی ہے اس کے لیے ایک بچے کا وزن کم تھا تو وہ 2,3 کلو کے پتھر جیب میں لے گیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ اس جنگ ہے بعد جذبہ ہم نے آج دیکھا، جب ہر میدان میں پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی دو دن پہلے خضدار میں حملہ ہوا، بھارت نے اس پر کچھ نہیں کہا، جب وہاں حملہ ہوا ہم نے فوری اس پر اپنا بیان جاری کیا، 6 اور 7 مئی کو بھارت نے مساجد پر حملہ کیا، اس کے بعد ان کی فضائیہ نے جہاز اڑائے، پورا پاکستان جاگ رہا تھا، جب ان کے جہاز اڑے تو ایسا لگا کہ حالات نہ جانے کہاں جائیں گے، لیکن ہمارے شاہینوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہم نے ان کے رافیل گرا ڈالے جو ان کے بہت اچھے جہاز تھے۔
وزیراعلی نے کہا کہ جس طرح جنگ کے دوران اور بعد میں ہمارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو ہینڈل کیا اس کا جواب نہیں، ہر شخص نے ہر میدان میں اپنا کام سر انجام دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم سب متحد ہوئے تو کچھ گھنٹے بھی دشمن ہمارا مقابلہ نہیں کرسکا، ہم سمجھ رہے تھے کہ یوتھ ہماری بھارت سے پیچھے ہے، لیکن ہماری یوتھ نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر شکست دی۔
وزیراعلی نے کہا کہ مجھے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تقریر یاد ہے، جب انہوں نے جنگ کے موقع پر بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، کہ بھارت تم جنگ کا سوچنا بھی نہیں کیوں کہ ہمارا بچہ بچہ جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کسی بھی طرح سے اپنی قوم کو مایوسی کا شکار نہیں ہونے دے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا وفاقی حکومت نے اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا عمران خان اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، آل پاکستان وکلا کنونشن اعلامیہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم راجا جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد اسنوکر میں پاکستان کی تاریخی فتح، بڑے ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹادی بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعلی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ پاکستان نے مٹی پلید بھارت نے جنگ کے کے لیے
پڑھیں:
سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری،حافظ نعیم
یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں،مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں،امیر جماعت اسلامی
ای چالان ہزاروں میں آرہے ہیں،لاہور میں جو چالان 200 کا ہے سندھ میں 5 ہزار کا ہے، تقریب سے خطاب
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ ہے نہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہے ہیں، لاہور میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ میں 5 ہزار روپے کا ہے۔سندھ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے لے کر نیچے تک لوٹ مار جاری ہے ۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر 9 ٹاؤنز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ہم اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، مرتضیٰ وہاب کے کام بھی ہم کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے نہیں بن رہا، جبکہ ریڈ لائن نے یونیورسٹی روڈ کا برا حال کردیا ہے، اورنج لائن میں بھی پورے اورنگی کو کور نہیں کیا گیا، 400 بسیں لا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جیت کر لوگ کہتے تھے اختیارات ملیں گے نہیں تو کام کیسے کریں گے، پیپلز پارٹی کی سیٹوں میں من پسند حلقہ بندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا، پیپلز پارٹی نے دھاندلی کر کے اپنا میٔر بنایا اور ابھی تک ٹاؤن کو اختیارات منتقل نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا اختیار بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، گھر سے جو کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کے پیسے لوگ خود ادا کرتے ہیں، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے پاس گھر سے کچرا اٹھا کر لینڈ فیلڈ سائٹ تک پہنچانے کا پورا میکنزم موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کو کام کرنے سے روکا جارہا ہے، سٹی وارڈن کو استعمال کر کے کام میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، جماعت اسلامی اپنے ٹاؤنز میں اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے، سیوریج اور کچرے کا کام بھی ٹاؤن کر رہا ہے، 12 سے 15 سال سے کراچی کے بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جماعت اسلامی کے تحت تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج کا کام کر کے سڑکیں بنانی پڑتی ہیں اور سیوریج کا نظام بھی ٹاؤن کو خود دیکھنا پڑ رہا ہے، 15 سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف قبضے کی سیاست جاری ہے، گاؤں اور دیہات پر قبضے کے بعد شہروں پر قبضہ کرلیا ہے، تعلیم خیرات نہیں یہ ہمارے بچوں کا حق ہے۔