فیصل آباد: مسلح ملزمان نے ڈیرے میں گھس کر نوجوان کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
—فیس بک ویڈیو گریب
فیصل آباد کے چک جھمرہ میں گزشتہ روز نوجوان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 2 نوجوان قتل، 3 افراد زخمیفوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ 6 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کو مقدمے بازی کی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی، فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق
—فائل فوٹوڈی آئی خان کے علاقے پہاڑ پور میں پیٹرول پمپ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیر کہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوان جاں حق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔