فائل فوٹو

تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے یعنی بانی پی ٹی آئی سے بات کر لے۔

علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو کسی سے بھی مذاکرات سے منع کر دیا ہے۔ اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ چاہے تو خود ان سے بات کر لے۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بات کر

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کی نئی دھمکی

سٹی42:  ملک میں کیا ہو رہا ہے، قوم کن حالات سے گزر رہی ہے، اس سے کچھ غرض نہیں، پی ٹی آئی کا گدھا اب بھی اسی کنویں میں لٹکا ہوا ہے جس میں  22 اپریل سے پہلے لٹکا ہوا تھا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے دھمکی دی ہے کہ " بانی سے ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو  آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔"

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آج اڈیالہ جیل میں ان کے بانی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی۔ وہ ڈھائی گھنٹے اپنے بانی کے ساتھ رہے۔

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

اس ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر آئے تو نیوز کیمروں کو سامنے دیکھتے ہی علی امین گنڈاپور نے دھمکی دے دی۔ 

میڈیا کیمروں کے سامنے  علی امین گنڈاپور نے وہی باتیں کیں جو پی ٹی آئی کے لیڈر اور کارکن عرصہ دراز سے کر رہے ہیں۔ ان باتوں کے ساتھ انہوں نے دھمکی دی کہ ہمارے لوگوں کی بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا، " بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔" 

 لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

علی امین گنڈاپور نے یہ نہین بتایا کہ انہین یہ دھمکی دینے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے کہ وہ انترنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ ریاست کے معاہدہ پر عمل درآمد مین رکاوٹ ڈالیں گے، آیا  وہ جن لوگوں کی بانی سے ملاقات کروانا چاہتے ہیں، انہیں ملاقات کروانے سے جیل حکام انکار کر چکے ہیں یا ابھی کسی نے ملاقات کے لئے کوئی درخواست  دی بھی ہے یا نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا،  بانی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔علی امین نے ایک بار پھر یہ الزام لگایا کہ پاکستان میں "حقیقی جمہوریت" نہیں ہے، انہوں نے دانشوروں جیسے انداز سے کہا، ملک میں آئین کی بالادستی ہونا چاہئے۔ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ اب سسٹم کو سمجھ آجانی چاہیےکہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکتا، عدالتوں میں جوہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے کیے جائیں، ہم بہت جلد  کو رہا کروائیں گے۔

باغبانپورہ : گزشتہ 24گھنٹوں سے بجلی بند

علی امین گنڈا پور نے کہا،  اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی حاضر ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی کو رہا کیا جائے۔

علی امین نے ملک کے حالات کو فراموش کرتے ہوئے کہا، وہ ایک بار پھر "احتجاج" کریں گے۔ انہوں نے کہا،  مجھے ڈیوٹی ملی تھی کہ حکومت کو سنبھالوں لیکن اب احتجاج کے لیے بھی متحرک ہوجائیں گے۔ ہماری احتجاجی تحریک بھرپور ہوگی، انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے،رہنما پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر
  • عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کو پیشکش کر دی
  •  پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا راستہ کھلتا ہے تو اعتراض نہیں، عرفان صدیقی 
  • اسٹیبلشمنٹ سندھ کے ساتھ ناانصافیوں اور مصنوعی قیادت مسلط کرنے کارویہ ترک کرے، کاشف شیخ
  • عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کردی
  • 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح
  • اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں ، سینیٹر عرفان صدیقی
  • فیض حمید کو کم سے کم کتنے سال قید کی سزا ہوگی،فیصل واوڈا کی پیشگوئی
  • علی امین گنڈاپور کی نئی دھمکی