متحدہ عرب امارات میں گرمی کا قہر، سویہان میں درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر 1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.
فلکیاتی طور پر موسمِ گرما 21 جون کو شروع ہوتا ہے جب سورج آسمان میں اپنی بلند ترین اور شمالی ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے، جیسا کہ DAG کی آپریشنز مینیجر خدیجہ الحریری نے بتایا۔
یاد رہے کہ جولائی 2024 میں بھی سویہان میں 50.8°C ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے قریب موجودہ مئی کی گرمی پہنچ چکی ہے، جس پر موسمِ گرما کے آنے والے مہینوں کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر جب درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہو۔ شدید گرمی خاص طور پر بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور دائمی امراض کے مریضوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ پانی پئیں، دوپہر کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں، اور موسمی اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع سے رجوع کرتے رہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
کراچی:شہر قائد کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔
آئندہ چندروز کے دوران شہر میں صبح یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ جمعہ 12 ستمبر کو شہر میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا جبکہ اگلے دو روز دن بھر تیز دھوپ رہی۔
پیر 15 ستمبر کو صبح شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع دن بھر ابر آلود رہا اور بعض علاقوں ہلکی بارش اور پھوار بھی ہوئی۔