کراچی میں آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بحیرہ عرب میں ہونے والی سرگرمی کے حوالے سے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارت کی ریاست مہا اشٹرا پر ہے، اس سسٹم سے سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ شہر میں پورے ہفتے گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، بدھ سے جمعہ تک درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔