چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :ایکواڈور کے صدر نوبووا کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر تعلیم ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں صدر نوبووا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ نوبووا نے صدارتی محل میں ہوائی جن پھنگ سے ملاقات کی۔

ہوائی جن پھنگ نے ایکواڈور کے صدر کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ہوائی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایکواڈور اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 45 برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں بتدریج ترقی ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین ہمیشہ چین اور اایکواڈور تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔

چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین اور ایکواڈور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید کامیابیوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے ایکواڈور کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔نوبووا نے ہوائی جن پھنگ سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ سے اپنی مخلصانہ اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،

اور صدر شی جن پھنگ کا تقریب حلف برداری میں خصوصی ایلچی بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ نوبووا نے کہا کہ ایکواڈور ہمیشہ ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرتا ہے اور نئی حکومت چین کے ساتھ مزید شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل گہرا کرنے کی بے تابی سے منتظر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک.

.. حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی امریکہ کی چینی ساختہ چپس پر پابندی لگانے کی کوشش ماضی میں کامیاب نہیں ہوئی، چینی میڈیا میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہوائی جن پھنگ خصوصی ایلچی حلف برداری چینی صدر

پڑھیں:

جنوبی لبنان پر اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملے

لبنانی ذرائع نے ملک کے جنوب میں واقع کم از کم 3 دیہاتوں پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید فضائی حملوں اور انکے نتیجے میں ہونیوالے زوردار دھماکوں کی اطلاع دی ہے اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملوں کی خبر دی ہے۔ اس بارے المنار نیٹورک کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دیہاتوں شمع، وادی العزیہ اور دیر انطار پر ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کے ذریعے متعدد حملے کئے ہیں۔
  ۔ المیادین نے بھی اس حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اس دوران جنوبی لبنان کے گاؤں شمع میں نصب 2 عارضی کیبنز کو بھی ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جبکہ وادی العزیہ نامی گاؤں پر 2 اور دیر انطار نامی گاؤں پر ایک مرتبہ حملہ کیا گیا۔ 
۔

۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار خراجِ تحسین، اعلیٰ شخصیات کی شرکت
  • پی ایس ایل 10کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار خراجِ تحسین، اعلی شخصیات کی شرکت
  • سنگاپور ،پاکستانی ہائی کمشنر کی وزیراعظم لارنس وونگ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
  • سانحۂ خضدار کے معصوم شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا: صوبائی وزراء کا عزم کا اظہار
  • چین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت
  • ڈیلس میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب، قونصل جنرل اور ممتاز شخصیات کی شرکت
  • غیر ریاستی عناصر کی شمولیت، عسکری حکمت عملی میں تبدیلی ناگزیر: نیول چیف
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب
  • جنوبی لبنان پر اسرائیلی رژیم کے شدید ہوائی حملے