لندن میں آتشزدگی: پاکستانی خاتون اور تین بچے جاں بحق، ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لندن میں آتشزدگی: پاکستانی خاتون اور تین بچے جاں بحق، ایک شخص گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد خاتون اور ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ایک 41 سالہ شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 1:20am پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، جب ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 43 سالہ خاتون، 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ اور 4 سالہ بیٹے مردہ حالت میں پائے گئے۔
آگ اتنی شدید تھی کہ تین منزلہ دو مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون، تینوں بچوں کی ماں تھیں۔
فائر بریگیڈ نے ایک اور 70 سالہ بزرگ خاتون اور ایک نو عمر لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جن کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
لندن فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق، فائر فائٹرز نے ایک خاتون اور ایک بچے کو مکان کی دوسری منزل سے بچا کر باہر نکالا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکے اور ان کی موت کی تصدیق موقع پر ہی کر دی گئی۔
پولیس اور فائر بریگیڈ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ سپریٹنڈنٹ اسٹیو ایلن نے کہا کہ یہ ایک انتہائی المناک سانحہ ہے، اور ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔
برینٹ ایسٹ سے رکن پارلیمنٹ ڈان بٹلر اور میئر آف لندن صادق خان نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری کمیونٹی اس صدمے سے دوچار ہے۔
پڑوسیوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا اور سب لوگ ان سے واقف تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا پنجاب میں آندھی و طوفان سے ہلاکتوں اور نقصان پر رپورٹ جاری، 14 افراد جاں بحق، 101 زخمی پاکستان میں بھارتی حکومت کے زیر سرپرست دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خاتون اور
پڑھیں:
سری لنکا: سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد، برطانوی خاتون گرفتار
برطانوی خاتون کو سری لنکا میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر برطانوی خاتون کے سوٹ کیس سے 46 کلو منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔
کسٹم افسران نے جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خاتون پر رواں ماہ کے شروع میں ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔
دوسری جانب خاتون نے اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کو میرے سامان میں رکھا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔
خاتون کے وکیل کے مطابق وہ اپنے اہلخانہ سے رابطے میں ہیں تاہم جرم ثابت ہونے پر انہیں 25 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
Post Views: 5