پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے؛ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بس پر حملے میں شہید ہونے والی 2 مزید طالبات شیما ابراہیم اور مسکان کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید طالبہ شیما ابراہیم اور شہید طالبہ مسکان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کی ، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہید بچوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔شہید بچوں کے خاندان ہمارے سر کا تاج ہیں۔ تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معصوم بچوں کا خون قوم پر قرض ہے۔فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کر کے یہ قرض اتاریں گے۔ فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور چن چن کر ماریں گے۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیرکے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں(وزیرداخلہ)
آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید
میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھے کون ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ صدر آصف زرداری سے استعفیٰ سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرآصف زرداری کے مسلح افواج کی قیادت سے مضبوط اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے؟ وہ ایسا کیوں کررہا ہے، یہ بھی جانتا ہوں کہ اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی واحد توجہ پاکستان کا استحکام اور مضبوطی ہے۔