لاہور: پسند کی شادی کے 5 روز بعد جوڑا قتل، لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو 5 روز بعد قتل کر دیا گیا، میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے عالمگیر سے میاں بیوی کی لاشیں مل گئیں، جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی۔
ملزم ایوب نے ساتھیوں کی مدد سے اپنی سابقہ بیوی اور بچوں کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، ملزم کو لڈن سے گرفتار کرکے مغوی خاتون اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں حسن سلیم اور عائشہ رزاق شامل ہیں۔
مقتول حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔
دونوں کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشیں سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔