سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر  سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز  کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔

غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارتی سپانسرڈ سکیورٹی فورسز محسن نقوی

پڑھیں:

خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبرپختونخواہ میں فورسز کی جانب سے تین مختلف کارروائیاں کی گئیں جن میں مجموعی طور پر 9 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، علاقے میں خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے، ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کیا جب کہ خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، مارے گئے تمام خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک
  • صدر مملکت کا بھارتی حمایت یافتہ 9  خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین 
  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 خوارج مارے گئے
  • خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی،سکیورٹی ذرائع
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • اسلام آباد: غیررجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • ڈی پورٹ ہونے والوں سے آئندہ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی: وزیرداخلہ محسن نقوی
  • ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، وفاقی وزیر داخلہ کے سخت فیصلے