یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے یوکرین میں روس کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں کم از کم 13 شہری ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے ہیں۔
ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن (ایچ آر ایم ایم یو) نے خبردار کیا ہے کہ گنجان آبادیوں پر طاقتور دھماکہ خیز ہتھیاروں سے حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔
Tweet URLمشن کے مطابق، اتوار کی رات سے اگلے دن تک جاری رہنے والے حملے اس جنگ میں اب تک اس نوعیت کی سب سے بڑی کارروائی ہیں۔
(جاری ہے)
دارالحکومت کیئو سمیت یوکرین کے 10 علاقوں میں ان حملوں سے لوگوں کے گھروں سمیت شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔روس کے ان حملوں میں کم از کم تین بچے ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ مشن اس کارروائی سے ہونے والے نقصان کی مصدقہ تفصیلات جمع کر رہا ہے۔
مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ یہ حملہ شہری علاقوں میں طاقتور اسلحے کے استعمال سے لوگوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی المناک عکاسی کرتا ہے۔
حالیہ واقعات اس جنگ میں انسانی جانوں کا ایک اور بڑا نقصان ہیں جنہوں نے لوگوں کے دکھوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔دور مار ہتھیاروں کا استعمالیوکرین کے حکام نے بتایا ہے کہ روس کی فوج نے حالیہ حملوں کے دوران فضا، سمندر اور خشکی سے کارروائی کی اور ملک پر کم از کم 367 میزائل داغے۔ اس سے پچھلی رات بھی ایسا ہی حملہ کیا گیا تھا جس میں دارالحکومت کیئو کو نشانہ بنایا گیا۔
مشن نے کہا ہے کہ شہری علاقوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے حملے مارچ اور اپریل میں انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان کا بنیادی سبب تھے۔ اگرچہ مئی میں انسانی نقصان اب تک قدر ےکم تھا تاہم حالیہ حملے کے بعد یہ اپریل کے نقصان سے تجاوز کر جائے گا۔
شہری تنصیبات کی تباہییوکرین کے لیے اقوم متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر کے نمائندے میتھائس شمالے نے بھی روس کے حملوں میں شہریوں کے نقصان پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین بھر میں شہریوں کے لیے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں رہی۔ حملوں میں لوگوں کے گھروں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے غیرسرکاری امدادی اداروں اور حکومتی خدمات کا شکریہ ادا کیا ہے جو حملوں سے متاثرہ لوگوں کو فوری مدد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کسی بھی طرح کے حالات میں عسکری کارروائیوں کا ہدف نہیں بنانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روس کے
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔