بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہئے، بلوچستان دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ: چیئرمین سینٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور، اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ بجٹ میں عام آ دمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نمائش کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم،اوورسیز پاکستانی صدر زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف، سپہ سالار اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر مثالی اتحاد کا مظاہرہ کر کے بھارت کے خلاف جنگ جیتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور اس نے خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ ہر مسئلے کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا ہے، کبھی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جو اس خطے کی عوام کی بربادی کا باعث بنے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ بطور وزیر اعظم میں نے واضح کیا تھا بلوچستان میں دہشت گردی اور صوبے میں بدامنی پھیلانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ اس حوالے سے بالی ووڈ میں ڈاکٹر من موہن سنگھ پر'' ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر'' کے نام سے ایک فلم بھی بنی تھی جس کے بعد بھارت مسئلہ سیاچین،کشمیر اور بلوچستان کے اندرونی معاملات پر گفت و شنید کرنے کیلئے تیار ہو گیا تھا۔ پی ٹی آئی معاملات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، عدالتیں جو بھی ان کے بارے میں فیصلہ کریں گی وہ سب کو قبول ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک توانائی کے شعبے کی بات ہے ہمیں سستی توانائی کی فراہمی پر توجہ دینی ہوگی۔ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کم کرنے کی بات ہو رہی ہے تو اس کا متبادل ہونا چاہیے، جیسا سستے سولر پینلز کی فراہمی تاکہ عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم ہو۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جہاں تک پیپلز پارٹی کی بات ہے ہم قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ افریقہ کے موقع پر افریقی براعظم کی تمام اقوام، قیادت، پارلیمانوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہماری تاریخ باہمی اعتماد، احترام اور تعاون سے عبارت ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ان تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم اس کے لیے بھاری بھرکم پی ٹی اے ٹیکس عام صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بہت سے شہریوں کے لیے یہ ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ یا تو نان پی ٹی اے فون استعمال کرتے ہیں یا مجبوری کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اسی تناظر میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکنِ قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنے نئے فون کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا۔
I had to sell my old phone just to pay the PTA tax on my new one. ????
— Kasim Gilani (@KasimGillani) November 3, 2025
قاسم گیلانی کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آئے۔ کچھ صارفین نے اس صورتحال پر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ دیگر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ایک رکنِ اسمبلی کو بھی فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑے تو عام شہریوں کی مشکلات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ارشد گجر نے قاسم گیلانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ حکومت میں ہیں ڈرامے نہ کریں بلکہ ٹیکس کم کرائیں۔
Govt main ho yh dramy na kero tax km kerwao
— Gujjar???????? (@ARRSHAD_GUJJAR) November 3, 2025
ایک صارف نے کہا کہ اگر آپ کا یہ حال ہے تو سوچیں عام عوام کا کیا حال ہو گا۔
Kasim bhai apka ya hal hai sochen hamara kiya hal hoga ????????
— hopelesshuman (@evaeva056) November 3, 2025
پی ٹی آئی کے حامی ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس کا ذمہ دار بھی عمران خان ہو گا۔
اس کا بھی زمہ دار عمران خان ہو گا۔۔ https://t.co/kyUQmqSG8j
— مسافر لوگ (@msafr10809) November 3, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی فون پیپلز پارٹی علی موسیٰ گیلانی