اسلام آباد‘ استنبول (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق استنبول پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر ، ڈپٹی گورنر استنبول اردگان توران ایرمش، ترکیہ میں پاکستانی سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دولما باہچے محل میں ترک صدر طیب رجب اردگان سے ملاقات کی۔ ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ وزیر اطلاعات عطا تارڑ‘ معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے گہرے‘ تاریخی برادرانہ تعلقات کی توثیق کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ترکیہ تعلقات مشترکہ اقدار ‘ باہمی احترام‘ ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے بھارت کیخلاف غیر متزلزل حمایت پر ترک حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانیہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے ترکیے کے اصولی موقف اور ترک عوام کی خیرسگالی کی بھرپور حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئے ترک عوام کی نیک خواہشات اور حمایت باعث اطمینان ہے۔ پاکستان اور ترکیہ نے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید  تقویت دینے اور علاقائی امن، پائیدار ترقی اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ملاقات میں  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا جو مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن سے عبارت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف جن کے ہمراہ   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، نے  دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ترکیہ کے اصولی موقف اور پاکستان کے لیے ترک عوام کی خیر سگالی کی بھرپور حمایت کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے  نہایت تسکین  اور  طاقت  کا باعث قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم، حوصلے، قربانی کے جذبے اور پاکستانی عوام کی پرعزم حب الوطنی پر روشنی ڈالی جس کا مظاہرہ بے مثال انداز میں ہوا جس نے مادر وطن کے دفاع میں" معرکہ حق"  اور آپریشن" بنیان مرصوص "  میں پاکستان کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اورقابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں کو  دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے  کلیدی  ذریعے  کے طور پر اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں کا ایک جامع جائزہ لیا اور سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ اعلی سطحی سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ سمیت ایک دوسرے کے بنیادی تشویش  کے معاملات پر اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ فلسطینی آبادی تک بلا رکاوٹ انسانی رسائی کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر  محمد اسحاق ڈار،  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی پاکستانی وفد کا حصہ تھے۔ بعدازاں ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے ہمراہ  وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خضدار میں سکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے دو  بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم  نے  بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا  اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کا سکول بس میں معصوم بچوں پر حملہ ان کی بلوچستان میں تعلیم  دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشتگردوں نے درندگی کی تمام حدیں پار کیں۔ بھارتی حمایت یافتہ ان دہشتگردوں کے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پاکستان کے مستقبل ننھے و معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے ان معصوم بچوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم اور متحد ہیں۔ادھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں پاکستان کو ‘برادر ملک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے میں پاکستان فیلڈ مارشل ملاقات میں شہباز شریف پاکستان کے کے درمیان اور ترکیہ ترکیہ کے انہوں نے کے مطابق عوام کی اور ترک کے لیے

پڑھیں:

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے استنبول میں غزہ کی صورتحال پر منعقدہ عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے ملاقات کی۔

اسحٰق ڈار نے ترکیہ کی جانب سے غزہ پر وزارتی اجلاس کے بروقت انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ عزم اور متفقہ آواز کو ایک بار پھر مضبوط انداز میں اجاگر کیا ہے اور تنازع کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اتفاقِ رائے کی تجدید کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ غزہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے، خصوصاً جنگ بندی کے احترام، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جو اب ایک کثیرالجہتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قدیم برادرانہ تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • استنبول میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے اہم ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی ترک ہم منصب حقان فیدان سے ملاقات
  • 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
  • بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے