اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر فضائی حملہ، 25 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
غرہ(نیوز ڈیسک)غزہ کے اسکول پر اسرائیل نے رات گئے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فاہمی الجرجاوی اسکول جس میں بے گھرافرادنے پناہ لے رکھی تھی، پر بمباری کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شہادتیں ہوئیں۔
سول ڈیفنس کی ٹیم اب بھی اسکول کے اندر موجود ہے، حملے میں 25 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سول ڈیفنس کے حکام کے مطابق اسکول کا تقریباً آدھا حصہ تباہ ہو گیا اور بمباری نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے تبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم رُکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔
ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خضدار، اے پی ایس حملے کے مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے روانہ
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جسکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حکام نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضاء فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں اور واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بچوں کے اسکول بس پر حملے میں 4 بچے موقع پر، جبکہ مجموعی طور پر آٹھ بچے شہید ہوئے۔