WE News:
2025-09-18@12:58:01 GMT

پی ایس ایل 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

پی ایس ایل 10 میں بننے والے دلچسپ ریکارڈز کونسے ہیں؟

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس میں قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پی ایس ایل 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تو جواب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

اس سال پی ایس ایل 10 کے دوران کچھ ریکارڈز بھی قائم ہوئے جنہوں نے اس اہم ایونٹ کو مزید دلچسپ بنایا۔

شاہین شاہ آفریدی کا بطور کپتان ریکارڈ

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے کے بعد سب سے اس لیگ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل وہ 2022 اور 2023 میں مسلسل 2 بار یہ ٹائٹل جیت چکے تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کپتان یہ ٹائٹل ایک سے زائد مرتبہ نہیں جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی کون، اور وکٹیں کس کی زیادہ ہیں؟

ناقص فیلڈنگ کا ریکارڈ

پی ایس ایل 10 کا ایونٹ ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا اور بُری فیلڈنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس ایونٹ میں 96 کیچز ڈراپ ہوئے۔ اس کے علاوہ مختلف کھلاڑیوں کی طرف سے ہونے والی مس فیلڈنگ اور مسڈ اسٹمپنگ بھی دیگر ایونٹس سے غیرمعمولی طور پر زیادہ رہیں۔

6 چھکے مارنے پر محمد نعیم کا اعزاز

لاہور قلندرز کے نوجوان کھلاڑی محمد نعیم فائنل میں 6 چھکے مار کر پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے۔ وہ فائنل میں 27 بالز پر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس سال پی ایس ایل 10 کے 12 میچز میں محمد نعیم نے 28۔63 کی اوسط سے 315 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10، کس کھلاڑی کو کونسا ایوارڈ ملا؟

حسن نواز کی پی ایس ایل تیز ترین ہاف سینچری کا ریکارڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین ہاف سینچری بنا ڈالی۔

لاہور قلندرز کا اعزاز

لاہور قلندرز کسی بھی ٹی 20 کے فائنل میں 200 رنز سے زائد کا ہدف کامیابی سے مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اسی طرح کوئٹہ قلندرز بھی کسی ٹی 20 فائنل میں 200 رنز سے زائد ہدف دینے کے باوجود میچ ہارنے والی واحد ٹیم بن گئی۔

Lahore Qalandars make HISTORY as the FIRST team to chase 200+ in a T20 final (202 vs Quetta, 1 ball left)! And, Quetta Gladiators also become the FIRST team to LOSE a T20 final after posting 200+
Previous record of highest successful chase in a T20 final was 200 by KKR vs Kings…

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) May 25, 2025

سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے بھی اس سیزن میں لگے۔ پی ایس ایل 10 میں مجموعی طور پر 500 چھکے لگے جو اسے اس لیگ کی تاریخ میں منفرد اعزاز دیتا ہے۔

500 SIXES IN A SEASON FOR THE FIRST TIME EVER IN PSL HISTORY ????#HBLPSLX #tapmad #CatchEveryMatch #FreeSeBehtarAdFree pic.

twitter.com/iwPS2zoVqe

— Farid Khan (@_FaridKhan) May 25, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ ریکارڈ پی ایس ایل 10 ریکارڈ فائنل کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ ریکارڈ پی ایس ایل 10 ریکارڈ فائنل کرکٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 فائنل میں کا ریکارڈ کی تاریخ

پڑھیں:

بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے  لئے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے،پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ان خیالات کااظہار انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات   نے کہا کہ  چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے   ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے  نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لئے  کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔  پاکستان خطے میں امن  کیلئے  اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 8 لاکھ افراد پیرس کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، ہڑتال سے کونسے شعبے متاثر ہوں گے؟
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
  • بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار