اسلام آباد:جمعے کی رات سیاسی اور عسکری اشرافیہ نے اُس وقت باہمی احترام اور افہام و تفہیم کا ایک نادر مظاہرہ کیا جب اتحاد کے اظہار میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔ یہ تقریب ایک ہائی پروفائل عشائیہ تھی جسے بھارت کیخلاف حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کاجشن منانے کیلئے فیلڈ مارشل کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کی ایک خاص بات جس نے وہاں موجود سبھی افراد کو متاثر کیا، یہ تھی کہ فیلڈ مارشل نے — حالانکہ اُنہوں نے ٹوپی نہیں پہنی تھی کیونکہ اس کی ضرورت نہیں تھی — صدر اور وزیرِاعظم کو اُن کی آمد پر اور پھر رخصتی پر سیلوٹ کیا۔ اس سیلوٹ کو اداروں کے مابین احترام اور ہم آہنگی کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔ تقریب میں ملک کے سینئر ترین عہدیداروں نے شرکت کی جن میں سینئر سیاسی شخصیات، تینوں مسلح افواج کے افسران اور آئینی اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ اس قدر وسیع البنیاد سول ملٹری تقریب واقعی نایاب تھی اور اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ تقریب میں شریک ایک ذریعے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعظم کیلئے بھی ایک نایاب لمحہ تھا کیونکہ ادارہ جاتی ہم آہنگی کا ان کا سیاسی ویژن واضح طور پر سامنے آیا اور ان کے موقف کی تائید و توثیق ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو فوجی حلقوں میں واضح پذیرائی حاصل رہی جو ایک محنتی منتظم، کارکردگی دکھانے والے اور کر دکھانے والے شخص کی حیثیت سے ان کے دیرینہ تشخص کی عکاس ہے۔ تقریب میں ایک موقع پر، وزیراعظم کیلئے ہال میں تالیوں کی گونج سنائی دی، جو ان کی ساکھ اور ان کے احترام کو اجاگر کرتی رہے۔ جس وقت صدر مملکت کو صحت کے مسائل کی وجہ سے تقریب میں بیشتر وقت ایک جگہ بیٹھے دیکھا گیا، وہیں وزیراعظم شہباز شریف غیر رسمی طور پر سینئر فوجی افسران کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گپ شپ اور نیک تمناؤں کے اظہار کا تبادلہ کرتے نظر آئے۔ تقریب کے دوران، فیلڈ مارشل اور دیگر سینئر فوجی کمانڈرز کی جانب سے صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اہم رہنماؤں کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے جو کہ ستائش اور اتحاد کی علامت ہے۔ عشائیے کا اہتمام ملکی دفاعی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی کی وجہ سے سیاسی قیادت بلکہ مسلح افواج کے ثابت قدم عزم اور پاکستان کے عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شام کا اختتام سول اور عسکری قیادت کے اتحاد کے ساتھ نئے عزم کے اظہار کے ساتھ ہوا۔
انصار عباسی

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل صدر مملکت

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار