لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر تیسری بار پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیت لیا۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا ، جو لاہور قلندرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔کوشال پریرا نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی،محمد نعیم 46اور عبداللہ شفیق نے 41 رنز بنائے،سکندر رضا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر 201 رنز بنائے ، حسن نواز نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4چھکے،8چوکے شامل تھے،اویشکا 29،فہیم اشرف 28،رائیلی اور چندی مل نے 22،22 رنز بنائے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز
پڑھیں:
امن و امان کی صورتحال ،کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹوں کیلیے معطل کر دی گئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی سفارش پر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی انتظامات کو مزید موثربنانے کیلیے کیا گیا ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا اطلاق پورے ضلع کوئٹہ میں کیا گیا۔