ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریوں کے سلسلے میں خوراک و ادویہ کی معائنہ مہم جاری ہے۔ یہ معائنہ مہم 'سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی' سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خوراک، ادویات و طبی آلات کے 1329 سے زائد گوداموں کا معائنہ کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس جائزہ مہم سے عازمین حج کے لیے خوراک و ادویات کی سہولیات میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

گوداموں کے معائنے کے دوران ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں کہ گودام مالکان نے تکنیکی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور طے شدہ قانون کی خلاف ورزی کی۔معائنہ مہم کے نتیجے میں 44 گودام بند کیے گئے ہیں جبکہ 349 گوداموں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق قواعد و ضوابط طے کیے گئے ہیں۔ تاکہ عازمین حج کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔ اس سلسلے میں قواعد و ضوابط سے متعلق بروشر کی اشاعت کرائی گئی ہے۔سعودی فوڈ ایڈ ڈرگ اتھارٹی ہر سال حج کے موقع پر خوراک، ادویات و طبی آلات کی حفاظت کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے مراکز پر خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں لوگوں کی ہلاکتوں کو ہولناک اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

27 مئی کو اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم کا متبادل نظام لاگو کیے جانے کے بعد کم از کم 798 افراد خوراک کے حصول کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان میں کم از کم 615 ہلاکتیں 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' (جی ایچ ایف) کے مراکز پر ہوئیں جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں سے خوراک اتارنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔ Tweet URL

'جی ایچ ایف' کو امداد کی تقسیم کا کام اسرائیل اور امریکہ نے سونپا ہے اور اس کا اقوام متحدہ یا اس کے اداروں سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ان ہلاکتوں پر تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک کے حصول کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ ناقابل قبول اور نامعقول عمل ہے۔

بین الاقوامی قانون کی پامالی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی ترجمان روینہ شمداسانی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں وسطی علاقے دیرالبلح میں اقوام متحدہ شراکت دار امدادی ادارے پراجیکٹ ہوپ کے مرکز پر امداد کے انتظار میں کھڑے افراد پر فائرنگ سے 15 ہلاکتیں ہوئیں جن میں نو بچے بھی شامل تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں پر عملدرآمد کے حوالے سے سنگین خدشات سامنے آئے ہیں۔ اس جنگ میں ہلاک ہونے والے ہزاروں فلسطینی شہریوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ خوراک کے حصول کی کوشش میں ہلاک ہونے والے بیشتر لوگوں کو فائرنگ کے زخم آئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان کرسچین لنڈمیئر کا کہنا ہے کہ امدادی مراکز پر لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جا رہا ہے۔

ہزاروں خواتین، بچے، مرد، لڑکے اور لڑکیاں امدادی مراکز پر، پناہ گاہوں میں، راستوں پر یا طبی مراکز میں ہلاک ہوئے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جو کسی طور قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایندھن کا بحران

کرسچین لنڈمیئر نے کہا ہے کہ 130 یوم کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں 75 ہزار لٹر ایندھن آیا ہے جس کی اس موقع پر اشد ضرورت تھی۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ ایندھن، خوراک اور دیگر امدادی سامان کو بڑی مقدار میں اور تواتر سے غزہ میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ ہسپتالوں اور ایمبولینس گاڑیوں کو فعال رکھا جا سکے اور پانی صاف کرنے کے پلانٹ، تنور اور طبی مراکز میں انکیوبیٹر کام کرتے رہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ میں 94 فیصد ہسپتالوں کو جنگ میں نقصان پہنچا ہے یا وہ پوری طرح تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کی فوج کے احکامات پر لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے جو تنگ اور گنجان علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حالیہ دنوں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کا مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔ امن ہی بہترین دوا ہے اور غزہ کے تمام سرحدی راستے کھولنا ہی علاقے میں تمام لوگوں کو ضروری مدد پہنچانے کا واحد طریقہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
  • غزہ کے خوراک مراکز پر کتنی ضرورتمند خواتین و بچوں کو اسرائیل کھانے کی بجائے موت دے چکا
  • ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
  • اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا 
  • برطانوی حکام نے پاکستان کے شعبہ ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
  • اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹس کیا واقعی جان لیوا بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں؟
  • کھانا اور ادویات لینے آئے بیمار بچوں و خواتین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 15 افراد شہید
  • ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ’دوہرے معیار‘ کے خاتمے سے مشروط، صدر پزشکیان
  • فارما انڈسٹری میں خودانحصاری کی جانب اہم قدم، مقامی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
  • لوگ آج بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، مصطفی کمال