Daily Ausaf:
2025-05-27@20:41:22 GMT

27 سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے

،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے،کرم،کرک،کوہاٹ،لکی مروت،پشاور میں بھی تیزہواؤں اور بارش کا امکان ہے

چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،دیر،چترال میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ،ژوب،موسی خیل،سبی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آوران، لورالائی،لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تیزہواؤں،بارش،ژالہ بای سےسولرپینل،درختوں اوربجلی کے کھمبوں کونقصان پہنچنےکاخدشہ ہےمسافر اور سیاح خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سگریٹ انڈسٹری اربوں کا ٹیکس چوری ،کلین چٹ دینےکی تیاریاں ، انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تیز ہواؤں کے ساتھ بارش میں تیز ہواؤں کے بارش کا امکان ہے کی پیشگوئی میں بھی

پڑھیں:

اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو

اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی49، دادو، موہنجودڑو، روہڑی، لاڑکانہ، نوابشاہ 47، سکھر 46،حیدرآباد 45، ملتان 44، لاہور، فیصل آباد 41، کوئٹہ، پشاور 38 اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گلگت میں 36، اسلام آباد 35 اور مظفر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
  • آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارشوں کی پیشگوئی
  • اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کا حال ۔۔۔َ! محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان
  • آج کن شہروں میں ژالہ باری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی 
  • مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، گزشتہ روز کی برسات میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی
  • اسلام آباد اور بالائی کے پی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان