مخدوم علی خان جسٹس مسرت ہلالی کو مسز ہلالی کہہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران مخدوم علی خان جسٹس مسرت ہلالی کو مسز ہلالی کہہ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ مخدوم صاحب میں مسز نہیں ہوں،میرے نام کے ساتھ میرے والد کا نام ہے لہٰذا میں بہت زیادہ مائنڈ کرتی ہوں۔مخدوم علی خان نے کہاکہ آپ درست فرما رہی ہیں میں آپ سے معذرت کرتاہوں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سنجیدی ڈیگاری واقعہ، حکام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے چیمبر میں پیش
سنجیدی ڈیگاری دہرے قتل کے معاملے میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سید وزیر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیمبر میں پیش ہوگئے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے سنجیدی ڈیگاری واقعے کا نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو طلب کیا تھا۔
آج اس حوالے سے ایس پی سریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اور کیس کے تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے۔
حکام نے کیس میں پیشرفت، گرفتاریوں اور قبر کشائی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر قبر کشائی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔