پاکستان کے اشعب عرفان کی پروفیشنل اسکواش رینکنگ میں تین درجے ترقی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کے اشعب عرفان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں تین درجے ترقی پالی۔
پی ایس اے کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اشعب عرفان اب باسٹھ ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعب نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اس کامیابی پر ان کو ورلڈ رینکنگ میں تین درجے برتری ملی ہے۔ پاکستان کے عاصم خان 57ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، نور زمان کا 59واں نمبر ہے جبکہ ناصر اقبال اس وقت 84 ویں پوزیشن پر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔