مخصوص نشستیں کیس: وکیل کے ’مسز ہلالی‘ کہنے پر جسٹس مسرت ہلالی کا شدید ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت ہلالی کو ’مسز ہلالی‘ کہہ دیا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے مخدوم علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب میں مسز نہیں ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام کے ساتھ میرے والد کا نام ہے لہٰذا مجھے آپ کی بات بہت بری لگی۔
وکیل مخدوم علی خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ درست فرما رہی ہیں میں آپ سے معذرت کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائلوزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔
شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔
وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔