نوشکی میں آئل ٹینکرحادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔
اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی
28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹینکر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔
ڈرائیور جلتے ٹینکر کو قریبی کھیت تک لے گیا۔ تاکہ کسی حادثے سے بچاجاسکے تاہم وہاں موجود شہریوں کی بڑی تعداد ٹینکر کی ٹینکی پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوگئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چمن، بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
بلوچستان کے شہر چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔