متحدہ عرب امارات کے نجی شعبوں میں ملازمت کے خواہشمندوں کیلیے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کی خدمات کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک نئی ڈیجیٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ان ملازمین کے لیے ہیں جن کے پاس کسی اور ملک کی تعلیمی اسناد ہوں۔
تاہم مستقبل قریب میں یہ سروس متحدہ عرب امارات میں جاری شدہ ڈگریوں پر بھی لاگو کی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل سروس کا مقصد ملازمت کے عمل کو مؤثر، تیز اور مستند بنانا ہے۔
نئی ڈیجیٹل سروس ’MoHRE‘ کی ویب سائٹ، اسمارٹ ایپلیکیشن اور ملک بھر میں موجود کاروباری خدمات کے مراکز سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
یہ منصوبہ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے عمل کو براہ راست ڈیجیٹل طریقے سے انجام دینے کی سہولت فراہم کرے گا جس سے کاغذی کارروائی کم ہوگی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کے لیے تعلیمی اسناد کی تصدیق لازمی ہے۔
غیر ملکی ملازمین کو ڈگریاں اپنے آبائی ملک سے تصدیق کروا کر پھر متحدہ عرب امارات میں بھی تصدیق کروانی پڑتی ہے۔
یہ عمل 10 دن یا اس سے زیادہ وقت بھی لے سکتا ہے۔ اگر اسناد پہلے سے آبائی ملک سے تصدیق شدہ ہوں تو متحدہ عرب امارات میں صرف 2 دن کا وقت لگتا ہے۔
نئی سروس کے ذریعے یہ عمل مزید تیز، آسان اور مؤثر ہو جائے گا اور یہ ملازمت کے ضوابط کے نظام کو مضبوط بناتے ہوئے غلط طریقوں کی روک تھام میں مدد دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اسناد
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔