پبلک سروس کمیشن :مختلف محکموں کی آسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
عادیہ ناز: پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا.
تحریری امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژن میں لیے جائیں گے.تحریری امتحان میں کل 40300 امیدوار حصہ لیں گے.محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے158 امیدوار حصہ لے رہے ہیں.محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں لٹیگیشن آفیسر کیلئے 739 امیدوار حصہ لیں گے.
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
محکمہ صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی آسامیوں کیلئے 338 امیدوار شریک ہوں گے.پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کیلئے 167 امیدوار شرکت کریں گے.مختلف محکمہ جات میں جونیئر کلرک کیلئے 9364امیدوارتحریری امتحان میں حصہ لیں گے.
تمام امیدواروں کو امتحانی مراکز میں وقت سے قبل پہنچنے کی ہدایت کر دی۔امیدواروں کو امتحانی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔
قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی
سینیٹ آف پاکستان—فائل فوٹوالیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔
سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
اس نشست پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔