اداکارہ ریحام رفیق کو ٹک ٹاک ویڈیو پر تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر ریحام رفیق کو حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
ریحام رفیق نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ’شیك اِٹ ٹو دی میکس‘ نامی وائرل ڈانس چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ باتھ روم کے اندر مذکورہ چیلنج پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/rehamrafiq1_7507310276816014610.mp4
ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
کئی صارفین نے ان کے انداز اور حرکات کو نامناسب اور مضحکہ خیز قرار دیا، جبکہ بعض صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ’ویڈیو دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، کچھ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب شادی کے بعد تو ایسے کام چھوڑ دو‘۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے شوہر کی برداشت کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے شوہر کا حوصلہ ہے جو اس طرح کا ڈانس کرنے دیتا ہے۔‘
ریحام رفیق ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کھیل کھیل میں‘ سے کیا، بعد ازاں وہ ڈراما سیریلز جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
چند ماہ قبل انہوں نے شکیب خان سے شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریحام رفیق
پڑھیں:
کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی گلوکار، موسیقار اور نغمہ نگار بلال مقصود نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ تصاویر و ویڈیوز شیئر کردیں۔
انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مردہ چیل کوؤں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے میجر خالد شہید پارک میں روزانہ کی بنیاد پر 2 سے 3 مردہ کوّے دیکھ رہا ہوں، لیکن آج ناقابلِ یقین تھا۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ آج پارک میں تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے، جن میں سے کچھ بمشکل زندہ تھے۔ اس کے علاوہ 2 بڑے مردہ عقاب بھی دکھائی دیے۔
انہوں نے سی بی سی کلفٹن اور ڈبلیو ایف پارک کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اس واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کی اور اس پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی رفیع الحق نے کہا کہ کوے اور چیلیں زیادہ تر کچرے سے خوراک حاصل کرتے ہیں، ہوسکتا ہے پرندے کچرے سے زہر خورانی کا شکار ہوئے ہوں۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے عملے نے بھی پارک کا دورہ کیا، تاہم انہیں کچرا کنڈیاں صاف ہونے کی وجہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور نہ ہی پارک میں مردہ چیل اور کوے نظر آئے۔