فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے۔

وزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے شہر لاچین میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔

لاچین کے ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے ان کا استقبال کیا۔

شہباز شریف لاچین میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران سے آذربائیجان پہنچے ہیں۔

دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران پُرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کا اعلان کیا اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای سے ملاقات میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء  تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ سے ایران پہنچے تھے اور اب آذر بائیجان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ ہوگئے۔ مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.    وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران سپریم لیڈر  آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی.  ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی. ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا. دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی پر گفتگو ملاقاتوں کا حصہ رہی. وزیرِ اعظم اپنا دو طرفہ دورہء ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے. ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اسکے بعد  وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے.

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے
  • دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے
  • سہ فریقی اجلاس میں شرکت ،وزیراعظم شہباز شریف  آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایران کا  2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان کیلئے روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے