بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، نعیم پنجوتھہ اور علی محمد کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے آنے والے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان کو داہگل پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف ناکے لگا دیے، داہگل اور گھور کھپور کے مقام سڑک پر ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔
اڈیالہ روڈ پر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔
’’اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے‘‘پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کرانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب پولیس کیسے کسی کو روڈ پر روک سکتی ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے 6 وکلاء کے نام دیے گئے ہیں، میرا نام بھی شامل ہے، اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے، پنجاب پولیس گلوبٹ بنی ہوئی ہے، پارلیمنٹیرین کو کیسے روک سکتی ہے۔
عدالتی احکامات کے باوجود ہر بار روکا جا رہا ہے: نعیم پنجوتھہاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہم نے فہرست دی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ہر بار روکا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس اڈیالہ جیل
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔