سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، جس کے بعد اب عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے عدالت عظمیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے بعد اب یکم ذوالحج 28 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ اور اس طرح وقوفِ عرفہ جمعرات 5 جون اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

سعودی عرب کے علاقہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، عمان، بحرین اور قطر سمیت متعدد ممالک میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے مطابق یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، اور عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews چاند ذوالحج سعودی عرب عیدالاضحیٰ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چاند ذوالحج عیدالاضحی وی نیوز میں ذوالحج کا چاند نظر ذوالحج کا چاند نظر ا کو ہوگی

پڑھیں:

31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: دفعہ 144 میں توسیع، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • یمن کا سعودی عرب کو الٹی میٹم
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • ہم چاند پر 6 بار جاچکے ہیں، ناسا کا کارڈیشین کو جواب
  • 31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
  • آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع