آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنےکے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون کو بڑھانا پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنےکے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے ایک چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعظم کے ہمراہ سپریم لیڈر اور ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف وزیر اعظم کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ وزیراعظم کے ہمراہ ان برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل جنرل اسٹاف سے ملاقات کے مطابق ایس پی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ایرانی مسلح افواج کے چیف میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی میکانزم بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی رابطے مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آرمی چیف نے اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایرانی قیادت، جن میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان شامل ہیں، سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاسوں کے منٹس طلب جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سید عاصم منیر کی محمد باقری سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ، علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت