City 42:
2025-05-28@08:16:39 GMT

صدر مملکت کا برونائی کے سلطان کی صحت پر تشویش کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کی صحت کی خبر پر تشویش کا اظہار  کیا ہے 

صدر مملکت نے  برونائی کے سلطان کیلئے جلد صحت یابی اور تندرستی کے لیے دعا  کی 

 صدر مملکت  نے کہا میری دعائیں اور نیک تمنائیں برونائی دارالسلام کے سلطان اور  عوام کے ساتھ ہیں، 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت کے سلطان

پڑھیں:

سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ کل ہو گی ‘ صدر‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ  مزار حضرت عبداللہ  شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان  پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  سابق گورنر سندھ کمال اظفر کے انتقال پر  افسوس اور ان کے اہلخانہ  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمال اظفر کی وفات سے پاکستان ایک مدبر  اور  بڑے سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی کمال اظفر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و استقامت دے۔

متعلقہ مضامین

  •  برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ آسیان اجلاس میں اچانک بیمار ہوگئے، اسپتال منتقل
  • برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
  • 12 سالہ بچے کو عمر قید کی سزا کا اسرائیلی قانون، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ کل ہو گی ‘ صدر‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس
  • انجمن امامیہ گمبہ سکردو کا اہم مشاورتی اجلاس، لینڈ ریفارمز ایکٹ پر شدید تشویش کا اظہار
  • آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف پر اعتراضا ت، ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا بے گناہ لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کئے جانے پر اظہار تشویش
  • یوکرین پر روس کے تابڑ توڑ ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
  • دو کشتی حادثوں میں 427 روہنگیا کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش