عید قربان سے قبل انوکھا کارنامہ، پنجاب پولیس10 سے زائد بکرے سونا ، نقدی لے اڑی
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
مومن آباد(اوصاف نیوز)عید قربان کے موقع پر پولیس کے مبینہ غیر قانونی اقدام نے شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ مومن آباد کی رہائشی مسمات بسمہ نے عدالت میں درخواست دائر کردی.
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او انور معراج کی سربراہی میں پولیس اہلکار وں نے بغیر وارنٹ گھر میں داخل ہوئے اور 10 سے زائد بکرے، سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے .
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اہلخانہ کو ڈرا دھمکا کر پولیس نے قربانی کیلئے رکھے گئے گھر میں موجود بکرے بھی نہیں چھوڑے۔ عدالت نے پولیس کے اس رویئے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا اور ریمارکس دیئے کہ ’یہ عمل قانون سے انحراف اور شہریوں کی عزت پامال کرتا ہے۔‘
عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو حکم دیا کہ وہ ایس ایس پی رینک کے افسر سے انکوائری کرائیں اور یہ وضاحت پیش کریں کہ پولیس قانونی طور پر گھر میں داخل ہوئی یا نہیں، کیا نقصان ہوا اور بکرے کہاں گئے؟ عدالت نے ہدایت دی کہ عیدالاضحیٰ سے قبل انکوائری مکمل کی جائے اور رپورٹ 6 جون کو عدالت میں جمع کرائی جائے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 28مئی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔