جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، رضوان سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
امریکا میں پاکستان کے سفیر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا، دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جوہری خطے میں طبل جنگ بجانا غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکی قیادت کے بروقت اور مؤثر کردار سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا، دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال پسندی کا مقصد انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رضوان سعید شیخ
پڑھیں:
بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا سالانہ اجلاس آج ڈھاکا میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین (اے سی سی) محسن نقوی کریں گے۔
بھارت کی کوششوں کے باوجود اجلاس کا کورم پورا ہوگیا ہے۔ بھارت اس اجلاس میں آن لائن شریک ہوگا۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایشین کرکٹ کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ تمام ممبر ممالک کی مضبوط ٹیمیں ہوں اور ایشیا میں اچھا مقابلہ ہو۔ ہمیں کرکٹ کو ان ممالک میں بھی پہنچانا چاہیے جہاں ابھی تک نہیں پہچا ہے اور یہ ہم مل کر کرسکتے ہیں انفرادی طور پر نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
asian cricket council ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کرکٹ کھیل