نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)اسپیس ایکس کا اسٹار شپ فلائٹ 9 ناکام ہوگیا، پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز اسٹار شپ فلائٹ 9 خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ میں ایندھن کی لیکیج کے باعث خلا میں گھومنے کا عمل بے قابو ہو گیا، جس کے بعد اسے غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

راکٹ 403 فٹ لمبا تھا اور پچھلی تمام آزمائشی پروازوں سے زیادہ دور تک پہنچنے میں کامیاب رہا، تاہم خلا سے واپسی پر پھٹ گیا۔کمپنی کا کہناتھا کہ یہ ایک تجرباتی مشن تھا اور ایسی ناکامیاں ہمیں سیکھنے کا موقع دیتی ہیں، ہمارا مقصد انسان کو مریخ تک لے جانا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیس ایکس

پڑھیں:

انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز) کی لینڈنگ کو روکیں”۔

 ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ “دہشت گرد کارندوں نے 1984 کے طیارہ دھماکا طرز پر منصوبہ بندی کی ہے”۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور پرواز کو ممبئی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں طیارہ نے رن وے پر محفوظ لینڈنگ کی، جس کے بعد تمام سیکورٹی چیک کیے گئے اور کوئی مشکوک مسافر یااشیا نہیں ملی۔” پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک بیان میں انڈیگو کے ترجمان نے کہاکہ “یکم نومبر کو جدہ سے حیدرآباد آنے والی پرواز 6E 68 سے متعلق دھمکی موصول ہونے کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔”

 انڈیگو کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد پروٹوکول کے مطابق ایئر لائن نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا اور طیارے کو مزید کارروائیوں کے لیے کلیئر کرنے سے قبل ضروری حفاظتی جانچ پڑتال کرنے میں ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہاکہ “ہم نے اپنے صارفین کو ریفریشمنٹ کی پیشکش کی اور باقاعدہ اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا تاکہ ان کی تکلیف کو کم کیا جاسکے۔”

TagsImportant News from Al Qamar

متعلقہ مضامین

  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • وقار یونس نوجوان کھلاڑیوں سے حسد کرتے ہیں، میرا کیریئر بھی تباہ کیا؛ عمر اکمل
  • فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں