کراچی: مبینہ مغوی نوجوان کا پتہ چل گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے افسر کے بیٹے حسن جاوید سولنگی کا پتہ لگا لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ساوتھ پولیس کی پاک کالونی میں کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے درخشاں کے رہائشی حسن جاوید سولنگی کو تلاش کر لیا گیا۔
کراچی ڈیفنس کے رہائشی حساس ادارے کے افسر کے بیٹے.
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ نوجوان گھریلو معاملات کے باعث گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ نوجوان کا کچھ عرصے قبل ری ہیب سینٹر میں علاج بھی ہوا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔چھیپا حکام نے بتایا کہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے بائیک سوار کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز اور زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔
چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے گیٹ پر حادثہ ہوگیا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوانوں کو ٹرالر نے ٹکر ماری ہے یا اس کی زد میں آئے ہیں تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔