دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے؛ کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
سٹی 42 : گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔
سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے ایٹمی پروگرام کے خلاف کوئی نااتفاقی نہیں کی، دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کے لیک اور چوری ہونے کے کئی واقعات رونما ہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ کبھی نہیں ہوا، آج معصوم بچوں کو بلانے کا مقصد 28 مئی کے دن کو یاد کرنا ہے۔
یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم
گورنر سندھ نے کہا کہ اس ایٹمی طاقت کے ذریعے ہی پاکستان سے دشمن کانپ اٹھے ہیں، جب بات پاکستان کی ہو گی، ریاست کی ہو گی تو ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرے گا تو دن میں جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں، وہ ہمارے بچوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ بڑوں کے حوصلے ٹوٹ جائیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ایٹمی قوت بننا پوری امت کا فخر، محفوظ پاکستان کی ضمانت: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضائوں میں موجود ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ممنون ہے۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں کے نرخ پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سبزیوں، دالوں، آٹا اور روٹی کے نرخ پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا اور ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔