چیئرمین سینیٹ ترکمانستان کے دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ترکمانستان کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سے ترکمانستان کے سفیر عطاء جان مولاموف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ کو دورے کی دعوت ترکمانستان کی مجلس کی چیئر پرسن نے دی ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے دورۂ ترکمانستان کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔دورے کا مقصد پاکستان اور ترکمانستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :