مظفرآباد: پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
مظفر آباد: باغ میں تولی پیر سے لسڈنہ جانے والی پولیس کی گاڑی افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم باغ کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دور دراز علاقے میں پیش آیا اور اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئیں۔
باغ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی تعداد پانچ ہے، تاہم گاڑی میں موجود دیگر افراد کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ گاڑی میں مزید کتنے افراد سوار تھے، اس کی تصدیق جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی کمشنر اورایس پی موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت جاری کر دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔