چین بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ مکمل احترام کے اصول پر کاربند رہا ہے، چینی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
چین بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ مکمل احترام کے اصول پر کاربند رہا ہے، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل ہوا:
سب سے پہلے، مساوی سلوک کو اپنانا۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام ممالک، بڑے یا چھوٹے، برابر ہیں، اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ اپنے تبادلے میں ہمیشہ “چار مکمل احترام” کے اصول پر کاربند رہا ہے۔ دوسرا، مشترکہ ترقی کو فروغ دینا۔ دونوں فریق بلیو پیسیفک 2050 کی حکمت عملی کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو قریب سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین جزائر ممالک کی معیاری مصنوعات کی چینی منڈیوں تک رسائی میں سہولت فراہم کرے گا، تاکہ جزائر ممالک چین کی انتہائی بڑی مارکیٹ کے منافع کو بانٹ سکیں۔
تیسرا، عدل و انصاف کو فروغ دینا۔چوتھا، کھلے پن اور جامعیت کی حمایت کرنا۔ بین الاقوامی برادری کو آزادانہ طور پر ترقیاتی تعاون کے شراکت داروں کے انتخاب میں جزائر ممالک کی حمایت کرنی چاہیے۔ پانچویں، باہمی سیکھنے اور باہمی حوالہ کی وکالت کر نا ۔ اس طرح ہم باہمی افہام و تفہیم اورحمایت کو بڑھا سکتے ہیں اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں بچوں کا قتل عام، اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب اشکبار اگلی خبرچین نے تین فریقی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں، چینی میڈیا غزہ میں بچوں کا قتل عام، اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب اشکبار امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ٹیکس بل پر اختلافات کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ایران کا امریکی معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کا عندیہ امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جزائر ممالک کے کے ساتھ
پڑھیں:
چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں، ان کا تحفظ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کررہے ہیں، چین کے ساتھ بھائی چارے پرمبنی تاریخی تعلقات ہیں، چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت طلال چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو پورے ملک میں چینی باشندوں کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر چینی باشندوں کی خصوصی سیکیورٹی کے انتظامات نافذ العمل ہیں، وفاق اور تمام صوبے اس ضمن میں بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں سیف سٹی منصوبے زیر تعمیر ہیں، چینی باشندوں کو سفر کے لیے سیکیورٹی ایسکورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے، تمام نئے رہائشی منصوبوں میں سیف سٹی کے معیار کے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، سیف سٹی منصوبے اس بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں، پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے، چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں، چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش ناکام، بلوچستان سے 20بنگلہ دیشی گرفتار بشری بی بی کے بیٹے موسی مانیکا کی زخمی ملازم سے صلح ہو گئی افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا اقوام متحدہ میں اسحاق ڈار کی قیادت میں عالمی تنازعات سے متعلق پرامن حل کی قرارداد منظور غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم