پشین: ذاتی دشمنی پر 2 گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) پشین کے علاقے سرانان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویزحکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔
اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، فور کے چورنگی پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سمیرا اور 18 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک مقامی ریسٹورنٹ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں۔
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹ کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھیجی جا چکی ہیں، اور اس حوالے سے بھتہ خوری کے مقدمات اجمیر نگری تھانے میں درج ہیں۔
ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ بھتہ خوری کی اسی کڑی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔