Daily Mumtaz:
2025-11-03@18:47:33 GMT

چین کا تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

چین کا تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا گیا

بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے، جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار نیویگیشن، اور گہرے خلائی مدار کی منتقلی۔ سائنسی نقطہ نظر سے ، یہ ابتدائی نظام شمسی کے بارے میں ہماری تفہیم کو گہرا کرنے کے لئے سیارچوں کی ساخت اور ارتقا ء کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں یہ مشن چین کی سیاروں کی سائنسی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارے اٹلس تھری آئی کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہو۔ اس دمدار ستارے نے سائنس دانوں اور ماہرینِ فلکیات کو اس وقت حیران کر دیا جب یہ سورج کے قریب پہنچنے سے پہلے یکایک رفتار بدل کر نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف

یہ انسانوں کی تاریخ میں صرف تیسرا بین السیاراتی جسم ہے جو ہمارے نظام میں داخل ہوا، لیکن اس کا رویہ توقعات کے برعکس رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض کششِ ثقل کے بجائے کسی اور قوت سے متاثر ہوتا دکھائی دیا، جس نے اسے مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

ایلون مسک نے جو روگن کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس بات کے قطعی طور پر قائل نہیں کہ یہ کسی غیر زمینی تہذیب کی تخلیق ہے، مگر اس امکان کو رد بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق یہ دمدار ستارہ مکمل نکل سے بنا ہوا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ کسی براعظم تک کو تباہ کر سکتا ہے۔

Elon Musk supported the theory of Harvard astrophysicist Avi Loeb that the interstellar comet 3I/ATLAS could be an alien spacecraft.

Elon Musk isn’t fully convinced, but says if 3I/ATLAS really is alien tech, it could “wipe out a continent… or worse.” ???????? pic.twitter.com/Ecg6KiuyQx

— 3I/ATLAS TV (@3iatlas_tv) November 3, 2025

مسک نے گفتگو کے دوران کرۂ ارض پر آنے والے ’پانچ عظیم معدومتی واقعات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہوئے ہوں جن کے شواہد فوسل ریکارڈ میں محفوظ نہ رہ سکے۔

جو روگن نے کہا کہ اگر یہ زمین سے ٹکرا گیا تو انسانی زندگی کا بڑا حصہ ختم ہوسکتا ہے، جس پر مسک نے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

ادھر ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اٹلس تھری آئی سے فی الحال زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، تاہم خلائی ادارے نے ہنگامی طور پر اپنا ’’سیاروی دفاعی نظام‘‘ فعال کر دیا ہے، جسے ماہرین خدشات کے باوجود غیر معمولی اقدام قرار دے رہے ہیں۔

یہ بین السیاراتی شے گزشتہ ہفتے سورج کے قریب ترین مقام پر پہنچنے والی تھی، مگر اس سے پہلے ہی اچانک الٹی سمت میں مڑ کر دور خلا میں غائب ہو گئی، اور اس عمل کے دوران زمینی دوربینیں اس کا سراغ کھو بیٹھیں۔ اس رویے نے سائنس دانوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ یہ قدرتی شے نہیں بلکہ کسی نامعلوم قوت کے تحت منتقل ہو رہی ہے۔

ہارورڈ کے ماہرِ فلکیات ڈاکٹر ایوی لوب پہلے ہی یہ نظریہ پیش کر چکے ہیں کہ ممکن ہے یہ کسی اجنبی تہذیب کا مصنوعی آلہ ہو، اور اب ایلون مسک کی جانب سے اس امکان کی توثیق نے بحث کو مزید تقویت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اٹلس تھری آئی ایلون مسک دمدار ستارہ غیرارضی

متعلقہ مضامین

  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • چین، شینزو 21 کا خلاءبازعملہ کامیابی کے ساتھ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن میں داخل ہو گیا
  • چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 روانہ
  • چین نے اپنا سب سے کم عمر خلا باز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیج دیا