پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز شریف نے پری اسکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔

وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی، والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا، بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔

"پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ کا قیام"

????تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم

????وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا… pic.

twitter.com/u40CAGeOkI

— PMLN (@pmln_org) May 29, 2025

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ سینٹر کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہزاروں سرکاری اسکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے، اساتذہ میں بے چینی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے لیے واش روم کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو صفائی برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے بچوں کے ساتھ مل کر ٹریفک سگنل سائن کا گانا بھی گایا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔’ایک میرے لیے اور ایک میرے بھائی کے لیے‘ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے 2 گفٹ لیے، مریم نواز نے بچوں کے ساتھ مل کر ٹریفک سگنل سائن کا سانگ بھی گایا، وہ کلاس روم میں جاکر بچوں کے ساتھ قالین پر بیٹھ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کمسن بچے سے اظہار شفقت کرتے ہوئے کہا کہ ’کتنے کیوٹ لگ رہے ہیں‘۔ انہوں نے بچوں سے نام اور عمریں بھی دریافت کیں۔

عینک سر پر کیوں پہنی ہے، آنکھوں پر لگائیں‘ بچے کی مریم نواز سے گپ شپ

ننھے مصطفی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گپ شپ میں پوچھا کہ ’کھانے میں کیا پسند ہے؟‘۔مریم نواز نے جواب میں بتایا کہ ’سالن اور دہی‘۔ ننھے مصطفی نے معصومانہ انداز میں کہا کہ ’عینک سر پر کیوں پہنی ہے، آنکھوں پر لگائیں۔‘

ننھے بچے نے اپنا نام لکھ کر دکھایا تو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسے شاباش دی اور اسے پیار کیا۔

ایک اور ننھی طالبہ نے مریم نواز کو پہچان کر اظہار مسرت کیا اور ان کو بتایا کہ ’آپ وہی ہیں جن کی بڑی بڑی تصویریں لگی ہیں۔‘

صوبائی وزیرتعلیم کا بیٹا یوسف سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن اسٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان پنجاب سینٹر آف ایکسی لینس مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ مریم نواز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیٹ ا ف دی ا رٹ پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس مسلم لیگ ن وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں بچوں کے ساتھ مریم نواز نے وزیر اعلی کلاس روم نے بچوں

پڑھیں:

میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے مرحوم کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر ایک باوقاراورسینیئرسیاسی شخصیت تھے، جن کا ملک کی سیاست میں ایک اہم مقام رہا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میاں محمد اظہر کے والد کا ان کے والد، میاں محمد شریف مرحوم کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلق تھا، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے۔

نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ رب العزت میاں محمد اظہر مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اظہار افسوس شہباز شریف میاں اظہر نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس
  • پہلے لیڈر اور نظریے کی گاڑی چلاتا تھا اور اب مریم کی گاڑی چلانے کیلئے بہت سارے لوگ ہیں: کپٹن صفدر کا  وی لاگ میں سوال کا جواب
  • کائونٹر نارکٹکس فورس قائم ‘ پاکستان اور پنجاب کا مستقابل محفوظ نظتر آرہا ہے مریم نواز 
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز
  • سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا: مریم نواز
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز
  • منشیات فروشوں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں: مریم نواز شریف
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز