شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون، 7فوڈ پوائنٹس سیل، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) شہر اقتدار میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈائون،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ایف 8 مرکز میں آپریشن ،سینٹورس، اقبال ٹاون، گولڑہ روڈ، مری روڈ، بارہ کہو اور اطراف میں بھی آپریشن کیا گیا،45فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ، 10کو 1 لاکھ 24 ہزار کے جرمانے عائد، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ 127کلو ممنوعہ ناقص اجزا اور دیگر ناقابلِ استعمال اشیا تلف کی گئیں، مقرر کردہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے، فوڈ ہینڈلرز کے لائسنس عدم موجود پائے گئے، فوڈ اتھارٹی ممنوعہ ناقص اجزا کی ملاوٹ سے اشیا تیار کی جارہی تھیں، کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، بدبودار ماحول پایا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق نان فوڈ گریڈ اشیا کا استعمال، گندے زنگ آلود برتن موجود تھے،حشرات کی روک تھام کے لیے قوانین کے مطابق مناسب اقدامات بھی نہ تھے،فوڈ اتھارٹی خوراک میں ناقص اشیا کی ملاوٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، صحت دشمن کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، خوراک کا کاروبار مقرر قوانین کے مطابق کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کریگا ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر رات 11بجے تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی و موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ،این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری... چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی... چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو لا اینڈ جسٹس کمیشن نے غیر سرکاری اراکین کو بھی اجلاسوں میں شامل کرلیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔