ٹی ٹی پی رہنما کا غیر مسلموں سے مدد مانگنے پر فتویٰ قران و سنت کے منافی قرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے رہنما مفتی نور ولی محسود کی جانب سے غیر مسلموں سے پاکستان کے خلاف مدد مانگنے کے فتوے پر قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے قران و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان
خورشید ندیم کا کہنا تھا کہ ایسی بات وہی شخص کر سکتا ہے جسے قرآن، حدیث اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کا شعور ہی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے اور اس میں اسلام کے خلاف کسی بھی قسم کی ترمیم ممکن نہیں۔
چیئرمین رحمت للعالمین اتھارٹی نے کہا کہ جب ملک میں 97 فیصد مسلمان آباد ہیں، اسلامی آئین نافذ ہے اور اسلامی دفعات رائج ہیں تو ایسے میں کسی فرد یا گروہ کا غیر مسلموں سے پاکستان کے خلاف مدد مانگنا نہ صرف خلاف اسلام ہے بلکہ قران کی صریح تعلیمات سے انحراف کا مظہر بھی ہے۔
مزید پڑھیے: بھارتی انتہاپسندوں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
خورشید ندیم نے ایسی باتوں کو گمراہ کن اور دین کے نام پر شدت پسندی پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانیے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹی ٹی پی چیئرمین قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات میں زیادہ سیٹیں جیت سکتی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے بھی بہادر ہیں، پاکستان آئیں تو خوش آمدید کریں گے۔