WE News:
2025-07-23@20:11:06 GMT

بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے

بھارتی ریاستی دہشتگردی کے مزید شواہد منظر عام پر آگئے ہیں، آزاد کشمیر میں پولیس اہلکار کے قتل میں (ٹی ٹی پی آر جے کے) کے دہشتگرد ملوث نکلے،  27 اکتوبر 2024 کو آزاد جموں و کشمیر میں پولیس چوکی پر کانسٹیبل سجاد کی ٹارگٹ کلنگ میں دہشتگرد زرنوش نسیم، اسامہ اسلم اور الفت علی اس واردات میں ملوث پائے گئے، یہ افراد فتنہ الخوارج  سے تعلق رکھتے ہیں  دہشتگرد  ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد کے اشارے پر دہشتگردی میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق17  اپریل 2025 کو آزاد کشمیر پولیس نے دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کے افغانستان میں موجودگی کے شواہد پیش کئے تھے، دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کشمیری نوجوانوں کی جہاد کے نام پر ذہن سازی کرکے دہشتگردی پھیلا رہا ہے، دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف کو اس مقصد کے لیے غازی شہزاد (ٹی ٹی آرجے کے ) کی معاونت حاصل ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ڈاکٹر عبدا لرؤف اور غازی شہزاد  مل کر شریعت اور جہاد کے نام پر دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، دہشتگرد ڈاکٹر عبد الرؤف اور غازی شہزاد کے اہداف میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر سرکاری افسران، دفاتر، عوامی اجتماعات اور اہم دفاعی تنصیبات  شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، تحقیقاتی کمیٹی قائم

انہوں نے کہا کہ اس بات کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ کشمیری نوجوان افغانستان سے تربیت لے کر بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کر تے ہیں،27 اکتوبر 2024 کو آزاد جموں و کشمیر میں پولیس چوکی پر کانسٹیبل سجاد کی ٹارگٹ کلنگ میں دہشتگرد زرنوش نسیم، اسامہ اسلم اور الفت علی اس واردات میں ملوث پائے گئے، یہ افراد فتنہ الخوارج  سے تعلق رکھتے ہیں  دہشتگرد  ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد کے اشارے پر دہشتگردی میں ملوث تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج آزاد جموں و کشمیر میں دہشتگردی کی ایک نئی مہم شروع کرنے کا خواہاں ہے، سخت سیکیورٹی کے باعث خوارج زرنوش نسیم ، الفت علی اور جبران کسی بھی ہدف کو ٹارگٹ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، گزشتہ چند ماہ  سے خارجی زرنوش نسیم اور اس کے ساتھی افغانستان میں موجود دہشتگرد  ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد سے رابطے میں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عبدالجبار نئے آئی جی تعینات

آئی جی آزاد کشمیر کے مطابق 28 مئی 2025 کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ خارجی زر نوش نسیم اور اس کا گروہ حسین کوٹ میں موجود  ہے، اس اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے سیکیورٹی اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں تمام چاروں دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران پولیس کے 2 جوان شہید اور 5 شدید زخمی بھی ہوئے، یہ کامیاب آپریشن آزاد جموں کشمیر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، بروقت کارروائی نے نہ صرف ایک اہم دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کیا بلکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنا کر علاقے میں امن کو برقرار رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news افغانستان بھارت پاکستان دہشتگردی زرنوش نسیم فتنہ الخوارج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بھارت پاکستان دہشتگردی فتنہ الخوارج ڈاکٹر عبدالرؤف اور غازی شہزاد دہشتگرد ڈاکٹر فتنہ الخوارج میں ملوث

پڑھیں:

خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے نگرانی اور حملوں کے خدشے کے پیش نظر یہ ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت بن چکی تھی۔

یہ جدید جیمنگ ٹیکنالوجی تین کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی مشتبہ ڈرون کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سی سی پی او کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف اہم تنصیبات، عوامی اجتماعات اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط ہوگی بلکہ پولیس کی انسداد دہشت گردی صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمن
  • اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
  • بھارتی فوج کشمیریوں کا نشے کا عادی بنا رہی ہے!
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگرد ہلاک
  • قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار